ویب ڈیسک: صوابی کے عوام کا سستی بجلی کے حصول بجلی اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،تربیلہ پاور ہاؤس گیٹ کے سامنے حالات کشیدہ، پولیس اور عوام آمنے سامنے آگئے ۔
پولیس نے بھاری نفری طلب کرتے ہوئے تربیلا پاور ہاؤس اور غلام اسحاق انسٹیٹوٹ جانے والے راستے بھی بندکردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف ضلع بھر کے ہزاروں لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں پولیس نے ہملٹ موڑ میں کنٹینر لگا کر مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا ۔
غیر سیاسی تنظیم”حق آواز ” نے پاور ہائوس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا جس پر پولیس نے کنٹینر لگا کر آگے جانے سے روک دیا ہے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم صوابی میں ہونے کی وجہ سے ہمیں 3روپے فی یونٹ بجلی دینے کے علاوہ ظالمانہ لوڈ یڈنگ اور اووربلنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔
مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں تربیلا پاور ہائوس کے سامنے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔
Load/Hide Comments