نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کہ جو تمباکو نوشی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں وہ فوری صحت کے فوائد کا تجربہ کرتے ہیں بشمول بےترتیب دھڑکنوں کے خطرے میں تیزی سے کمی۔
مطالعہ کے سینئر مصنف اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر گریگوری نے کہا، “ہم اسموکرز کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ تمباکو نوشی چھوڑنے میں زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے اور ماضی میں تمباکو نوشی کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کو دل سے متعلق جو طبی مسائل لاحق ہوگئے، اب وہ آپ کا مقدر ہے، ایسا نہیں ہے۔
مارکس اور ان کی ٹیم نے اپنے نتائج کو جے اے سی سی نامی جرنل میں شائع کیے جس میں انہوں نے بتایا کہ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو طویل عرصے سے تمباکو نوشی کررہے ہیں۔
بےترتیب دھڑکنوں جنہیں A-fib بھی کہا جاتا ہے، میں دل کے اوپری چیمبرز بے قاعدگی سے دھڑکنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ خون کو جمع کرنے اور ایٹریا میں خون جمنے کے ممکنہ خطرے کو بڑھاوا دیتا ہے جس سے کسی شخص کے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
Load/Hide Comments