شادی شدہ خواتین کو بھی اداکار فہد مصطفیٰ سے عشق ہوگیا ہے، عتیقہ اوڈھو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں، کبھی تُم’ کے بعد، کنواری لڑکیوں اور شادی شدہ خواتین کو اداکار فہد مصطفیٰ سے عشق ہوگیا ہے۔
حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے ایک ٹی وی شو کے دوران ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے مقبول ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں، کبھی تُم’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کی اداکاری پر تبصرہ کیا۔
عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ فہد مصطفیٰ نے ثابت کردیا کہ وہ ایک حقیقی اداکار ہیں، اُنہوں نے اپنی لازوال اداکاری کے ذریعے اپنے کردار میں جان ڈالی۔
سینیئر اداکارہ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ نے نہ صرف شاندار اداکاری کی بلکہ اُن کے ڈائیلاگز کا اندازِ بیاں اور چال چلن بھی قابلِ تعریف ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ فہد مصطفیٰ اپنے کردار اور اداکاری کی وجہ سے ملک بھی کی لڑکیوں کے خوابوں کے ہیرو بن گئے ہیں۔
عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ اس ڈرامے کے بعد، کنواری لڑکیوں سمیت شادی شدہ خواتین کو بھی فہد مصطفیٰ سے عشق ہوگیا ہے۔
اس سے قبل نادیہ خان نے کہا تھا کہ میری سہیلیاں بھی فہد مصطفیٰ کے پیچھے پاگل ہورہی ہیں، وہ مجھے میسجز کرکے کہتی ہیں کہ یہ فہد مصطفیٰ نے کیا کردیا، یہ کتنے تبدیل ہوگئے ہیں، یہ تو سب کے کَرش بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں، کبھی تُم’ کے ذریعے 10 سال بعد ڈراموں میں واپسی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  حنا دلپذیر سے معروف بالی ووڈ سٹار انیل کپور نے کیو٘ں ابطہ کیا؟