پولیس لائنز مسجد دھماکہ میں مطلوب

پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکہ میں مطلوب دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع

ویب ڈیسک: پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکہ میں مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا، تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث مطلوب دہشتگرد کو مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتارکیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشتگرد گذشتہ سال سے پولیس اور دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، تاہم پولیس نے ماہرانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق دہشت گرد سے تفتیش شروع کردی ہے، گرفتار دہشت گرد نے دیگر حملوں کی بھی ذمے داری قبول کر لی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا ورسک روڈ اور اڑمر پولیس پر ہونے والے حملوں میں ملوث گروہ سے تعلق کا بھی انکشاف ہوا ہے، تاہم ابھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ورسک روڈ اور ارمڑ پولیس پر ہونے والے حملوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و باورد کی میچنگ ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکہ میں مطلوب دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا، پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکہ 30 جنوری 2023 کو ہوا تھا، جس میِں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 افراد شہید جبکہ 157 زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم کو متوازی عدالت کی اجازت نہیں دیں گے،وزیر داخلہ