ویب ڈیسک: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ، امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون ٹاورز 4 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں 22 ستمبر کو ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس معقد ہوا۔
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے زیر صدارت ہونے واہے اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سپشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون ٹاورز 4 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
کمشنر پشاور کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں امتحانی ہال کے اندر بھی موبائل سنگلز کی بندش کے لئے جیمرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کے قریب عام لوگوں کے کھڑے ہونے پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے ، جبکہ اس روز ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
22 ستمبر کو ہونے والے اس اہم ٹیسٹ کیلئے امتحانی عملے اور اُمیدواروں کی حفاظت کے لیے پولیس اور لیڈی پولیس تعیناتی سمیت حفاظتی پلان ترتیب دینے کیلئے ایس پی سیکورٹی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ انتظامی پلان ترتیب دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ ہر امتحانی ہال کے لیے الگ الگ اسسٹنٹ کمشنر کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ پشاور میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 19 ہزار امیدوار حصہ لئے رہے ہیں، جن کے لیے 6 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ، امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون ٹاورز 4 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔
Load/Hide Comments