گڈ گورننس کےلئے ڈیجیٹائزیشن انتہائی ضروری

گڈ گورننس کےلئے ڈیجیٹائزیشن انتہائی ضروری ہے، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: آن لائن سسٹمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گڈ گورننس کےلئے ڈیجیٹائزیشن انتہائی ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنی ای گورننس پالیسی کے تحت دیگر تمام محکموں کے امور کو بھی ڈیجیٹائز کرنے پر کام کررہی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سرکاری امور کی ڈیجیٹائزیشن سے نہ صرف محکموں میں شفافیت آتی ہے بلکہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی بھی یقینی ہوتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ آن لائن ٹیکس سسٹم اور موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کا اجرا اس سلسلے میں اہم سنگ میل ثابتہ ہوگا۔
وزیراعلی نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کی پوری ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، امید ہے کہ محکمہ ڈیجیٹائزیشن کے تمام دیگر امور بھی مقررہ وقت میں مکمل کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکس سسٹم سے ٹیکس دہندگان کو بہت ساری سہولیات فراہم ہونگی، اس سسٹم کے ذریعے شہری ٹیکسوں کی ادائیگیوں سے متعلقہ تمام امور گھر بیٹھے انجام دے سکیں گے۔
عوام کی سہولیات کے حوالے سے علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ آن لائن سسٹم سے شہریوں کے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی، موجودہ صوبائی حکومت استعداد کے حامل محکموں پر خاطر خواہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان محکموں کی استعداد کو بڑھا کر صوبے کو مالی طور پر خود کفیل بنایا جاسکتا ہے، حکومت صوبے کو مالی طور پر خود کفیل بنانے کے لئے عمران خان کے وژن کے مطابق ایک جامع حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔
موجودہ صوبائی حکومت کے ان اقدامات سے صوبے کی آمدن میں اب تک 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں منشیات کا موثر تدارک صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، محکمہ ایکسائز نارکاٹکس کنٹرول کے لئے بھی جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال عمل میں لائے، تاکہ اس مسئلے سے جان چھڑائی جا سکے۔
ان کا خطاب مِیں کہنا تھا کہ ہم نے اپنے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے اور صوبے کو منشیات سے پاک کرنا ہے، صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ آن لائن سسٹمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کےلئے ڈیجیٹائزیشن انتہائی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر بھی سستا ہو گیا