ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نےوضاحتی آرڈر سے پہلے نوٹس جاری کیا نہ کاز لسٹ جاری کی۔
ڈپٹی رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ 14 ستمبر کو 8 ججز کی وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر تو جاری کی گئی، لیکن سپریم کورٹ نے وضاحتی آرڈر جاری کرنے سے پہلے نوٹس جاری کیا نہ کاز لسٹ جاری کی۔
ڈپٹی رجسٹرار نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا، ان کی جانب سے نوٹ لکھنے کا مقصد سارا معاملہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے علم میں لانا تھا۔
ڈپٹی رجسٹرار نے لکھے گئے نوٹ میں کہا کہ میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے پر کوئی وضاحت جاری کی ہے، لیکن اس کی کاز لسٹ جاری کی گئی نہ ہی الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر تو جاری کی گئی، لیکن یہ وضاحت سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کو رات 8 بجے تک وصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ ڈپٹی رجسٹرار نے یہ لیٹر 14 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا تھا جس میںکہا تھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نےوضاحتی آرڈر سے پہلے نوٹس جاری کیا نہ کاز لسٹ جاری کی۔ ۔
Load/Hide Comments