پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کا کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کا کیس الیکشن کمیشن نے سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کیس 18 ستمبر سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
اس حوالے سے بیرسٹر گوہر علی خان اور رؤف حسن کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن نے سماعت پر تحریک انصاف سے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں دلائل طلب کر لیے۔

مزید پڑھیں:  نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا