صوبے کی ترقی اور بحالی امن

صوبے کی ترقی اور بحالی امن میں علماء کا کردار نمایاں ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے جمعیت علماء اسلام س کے سیکرٹری جنرل یوسف شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور بحالی امن میں علماء کا کردار نمایاں ہے۔
ملاقات میں رہنماوں کے مابین سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے دین کی خدمت میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک ملک کی سب سے بڑی دینی درسگاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دینی درسگاہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی علم کی روشنی پھیلا رہی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ صوبے میں امن امان کی بحالی اور ترقی میں علماء کرام کا بنیادی کردار ہے، علماء کرام کو امن اور صوبے کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔
مشیر اطلاعات نے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام س نے پہلے بھی صوبے میں امن امان کے حوالے سے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کریگی۔
مدرسہ حقانیہ کے سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام س کے سیکرٹری جنرل نے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام س نے ہمیشہ عوام کی بھلائی اور اسلام کی سربلندی کے لئے آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور امن و امان کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام حکومت کے ساتھ ہرقسم تعاون کے لئے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئِی نے پہلے بھی صوبے کی ترقی اور امن امان کی بحالی میں کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرے گی۔
یاد رہے کہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے جمعیت علماء اسلام س کے سیکرٹری جنرل یوسف شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں‌قیام امن اور اس کی ترقی میں علماء کا کردار نمایاں ہے۔

مزید پڑھیں:  شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا