آئینی ترامیم کیلئے بلاول متحرک

آئینی ترامیم کیلئے بلاول متحرک، چند گھنٹوں میں مولانا سے دوسری ملاقات

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم کیلئے بلاول متحرک ہو گئے، اس سلسلے چیئرمین پیپلز پارٹی چند گھنٹوں میں ہی دوبارہ ملاقات کیلئے جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے یہ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے کے بعد کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ جے یو آئی ف کے سربراہ کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں اُن کا استقبال مولانا فضل الرحمان نے کیا۔
مولانا فضل الرحمان سے ملنے جانے والے پی پی وفد میں سید خورشید شاہ، انجنیئر نوید قمر، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔
جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود، سینیٹر کامران مرتضی، میر عثمان بادینی، مولانا مصباح الدین بھی اس دوران ملاقات میں شریک ہوئے۔
اس سے قبل وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کے مابین اہم ملاقات ہوئی، اس میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے مولانا سے ہونے والی پہلی ملاقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ آج ہونے والی پہلی ملاقات میں بلاول آئینی ترمیم کے معاملے پر مشاورت اور حمایت کیلئے مولانا سے ملنے ان کی رہائش گاہ گئے تھے۔
دوسری ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ فضل الرحمان سے ہمارا ذاتی تعلق ہے، ہم نے ان سے پوچھا کوئی تجویز ہے تو بتائیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سربراہ جے یو آئی ف سے کہا کہ مل کر بل پارلیمان پر لے آتے ہیں، کوشش ہے کہ قانون اورآئین کے مطابق قانون سازی کریں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ مشاورت سے ترمیم لائیں، آج کی ملاقات اس بات کو آگے بڑھانے کیلئے تھی۔
یاد رہے کہ آئینی ترامیم کیلئے بلاول متحرک ہو گئے، اس سلسلے چیئرمین پیپلز پارٹی چند گھنٹوں میں ہی دوبارہ ملاقات کیلئے جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس 84ہزار پوائنٹس پر آ گیا