ویب ڈیسک: وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔
26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے اتوار کو رات دیر تک جاری رہنے والا قومی اسمبلی اور گزشتہ روز 3 بار وقت کی تبدیلی کے باوجود نہ ہونے والا سینیٹ اجلاس غیر معینہ تک ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کو مؤخر کردیا گیا ہے۔ شہباز شریف کی واپسی پر آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کیے جانےکا امکان ہے۔
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کے لیے گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے۔
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے اعتراضات اور تجاویز کے باعث آئینی ترامیم منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جاسکیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی تک آئینی ترمیم کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا، ان کی واپسی پر آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کیے جانےکا امکان ہے۔
Load/Hide Comments