ویب ڈیسک: غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات پر کی جانیوالی صیہونی بمباری کے دوران مزید 25 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی کر دیئے گئے۔
اسرائیلی فورسز نے غزہ بھر میں مہلک حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اس بمباری کے دوران المواسی میں ایک بیکری میں کم از کم 5 افراد، نصیرات کیمپ میں 10 افراد کے ساتھ ساتھ غزہ سٹی کے زیتون اور شیخ رضوان محلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ، جہاں بچوں سمیت مزید 10 افراد شہید ہو گئے۔
اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جیریکو کے شمال مغرب میں واقع علاقے معراجات میں سکول کے طلباء اور اساتذہ پر بھی بارود برسا دیا۔ ان حملوں میں بھی متعدد فلسطینی شہید ہوئے۔
دوسری جانب کئی مہینوں کی تردید کے بعد اسرائیلی فوج نے بالآخر اعتراف کر لیا ان کی جانب سے کی جانیوالی اکثر اوقات فضائی حملے میں ان کے اپنے اسرائیلی ہی مارے جاتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال سے جاری غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار 226 تک جا پہنچی ہے۔
اس کے علاوہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں زخمیوں کی تعداد 95 ہزار کے قریب ہے۔
ادھر مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملوں کے حوالے سے سینئر سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملوں کا مرکز ایک مذہبی، قوم پرست بخار ہے۔
یاد رہے کہ پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری جاری ہے، صیہونی بمباری کے دوران مزید 25 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی کر دیئے گئے۔
Load/Hide Comments