ویب ڈیسک: بورس نامی کم دباؤ کے نظام نے آسٹریا سے رومانیہ تک بارشیں شروع کر دی ہیں۔ وسطی اور مشرقی یورپ میں آنے والے طوفان بورس نے تباہی مچا دی ہے جس سے 8 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
طوفان کے دوران تیز ہوائیں اور غیر معمولی بارش کئی دنوں سے اس علاقے کو متاثر کر رہی ہے۔
اس دوران وسطی اور مشرقی یورپ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جانے لگا ہے کیونکہ طوفان بورس نے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس سے آس پاس کے دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے۔
اس شدید بارش اور سیلاب نے جنوب مغربی پولینڈ کو بھی متاثر کر رکھا ہے، اس دوران ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
اس کے علاوہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والا ایک فائر فائٹر بھی آسٹریا میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، رومانیہ میں دو افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اب موسم کی جانکاری دینےوالے ماہرین کی جانب سے پیر کو چوتھے روز بھی تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رومانیہ میں گزشتہ روز سیلاب سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔
چیک ریپبلک میں ہزاروں لوگ گھروں میں پانی بھر جانے کے باعث گھر بار چھوڑنے پر اور کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوئے۔
بورس نامی کم دباؤ کے نظام نے آسٹریا سے رومانیہ تک بارشیں شروع کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں جمہوریہ چیک اور پولینڈ کے شدید متاثرہ علاقوں میں تقریباً تین دہائیوں میں بدترین سیلاب آیا ہے۔
یورپ میں طوفان بورس نے تباہی مچا دی، اس کے باعث ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا، پل بہہ گئے اور کم از کم ڈھائی لاکھ گھر، خاص طور پر جمہوریہ چیک میں متاثر ہوئے ہیں، اس دوران بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
Load/Hide Comments