ویب ڈیسک: سپیس ایکس کے خلا بازوں نے تاریخ رقم کر دی، پولارس ڈان نے پہلی نجی سپیس واک کر کے کارنامہ انجام دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دو خلابازوں نے سپیس ایکس ڈریگن کیپسول سے باہر نکل کر دنیا کی پہلی نجی سپیس واک کی۔
خلابازوں کی ایک اہم جوڑی نے خلائی چہل قدمی کرنے والے پہلے نجی شہری بن کر تاریخ رقم کی ہے، جسے ناسا نے تجارتی خلائی صنعت کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیدیا۔
سپیس ایکس پولارس ڈان مشن، جیرڈ آئزاک مین کی قیادت میں فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے لانچ کیا گیا۔
چار رکنی عملے کے ڈریگن خلائی جہاز نے 700 کلومیٹر (434 میل) کی اونچائی پر گردش کرنے کے ساتھ، خالص آکسیجن کے مخصوص لباس میں اپنا سفر شروع کیا۔
یاد رہے کہ سپیس ایکس کے خلا بازوں نے تاریخ رقم کر دی، پولارس ڈان نے پہلی نجی سپیس واک کر کے کارنامہ انجام دیدیا ہے۔
Load/Hide Comments