ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی موت معمہ بن گئی، چوری کے الزام میں پولیس کے حوالے کیا جانے والے ملزم جاں بحق ہو گیا۔
اس سلسلے مِیں پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پر علاقہ کے لوگوں نے بد ترین تشدد کیا تھا جس کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہو گئی تھی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے وہ فرار ہو گیا، دوران تلاش ملزم نے پولیس کو دیکھا تو پھر بھاگ نکلا اس دوران اچانک گر پڑا۔
لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ غوریوالہ پولیس کے بد ترین تشدد سے ملزم جاں بحق ہوا ہے۔
ادھر ڈی پی او بنوں نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ غوریوالہ کو معطل کر دیا۔
یاد رہے کہ ضلع بنوں میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی موت معمہ بن گئی، چوری کے الزام میں پولیس کے حوالے کیا جانے والے ملزم جاں بحق ہو گیا۔
Load/Hide Comments