ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے عید میلا د النبی ﷺکے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ خاتم النبیین ﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس خوشی کے دن پوری امت مسلمہ باالخصوص اہل وطن کو عید میلادالنبیﷺ کی کوشیاں مبارک ہوں، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت پوری انسانیت کے لئے باعث سعادت و رحمت ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کی آفاقی تعلیمات نے بنی نوع انسان کو اندھیروں سے نکال کر انسانیت کی معراج تک پہنچا دیا، خاتم النبیین ﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر انسان دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔
وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی تکریم و محبت، عفو و درگذر، عدل و انصاف کی بالادستی اور ظلم کے خاتمے کا درس دیا، آپ ﷺ کا خطبہ حجتہ الوداع ایسا منشور ہے جو رہتی دنیا تک انسانوں کی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ ﷺ انسانیت کے نجات دہندہ اورحقیقی محسن ہیں، ہمیں اپنی زندگیوں میں امانت، دیانت، خیرخواہی اور اسلامی بھائی چارے کوفروغ دینا ہو گا۔ ریاست مدینہ کے سنہرے اصولوں کو اپنا کرہی ایک ترقیافتہ اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
Load/Hide Comments