ویب ڈیسک: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کا شامل کر لیا گیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان اپنا مقدمہ پیش کرے گا۔
آئی ایم ایف کے جاری شیڈول میں 25 ستمبر کو پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لیا جائَے گا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان 2 ارب ڈالرز کے فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے کے لیے ترقیاتی شراکت داروں سے ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کر چکا ہے۔
ترجمان آئی ایم ایف کی جانب سے چند روز قبل اعلان کیا گیا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے کیس کا جائزہ لے گا۔
ماقبل سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی تمام مالی یقین دہانیاں حاصل کرلیں، اب پروگرام کے حصول میں مزید رکاوٹ نہیں۔
سٹیٹ بینک نے اس سلسلے میں مزید بتایا کہ پاکستان رواں ماہ آئی ایم ایف اجلاس میں اپنا مقدمہ پیش کرے گا۔ شیڈول اجلاس میں اب 25 ستمبر کو عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لے گا۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ستمبر 2024ء میں آئی ایم ایف اجلاس میں اپنا مقدمہ پیش کرے گا، جبکہ پاکستان کو رواں مالی سال کے دوران 26 اعشاریہ 20 ارب ڈالر بھی ادا کرنے ہیں۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کا شامل کر لیا گیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان اپنا مقدمہ پیش کرے گا۔
Load/Hide Comments