چولائی کا ساگ بنانے کا آسان طریقہ

چولائی کا ساگ بنانے کی ترکیب اور اجزا

اجزاء:
چولائی کا ساگ ایک سیر
تیل آدھ پاؤ
پیاز ایک گٹھی بڑی
سرخ مرچ پسی ہوئی حسب پسند
نمک حسب پسند

ترکیب:
چولائی کے ساگ کے پتے چن لیں۔ اور انہیں ابال لیں۔ اب اس کا پانی نچوڑ کر ہلکا سا تل لیں۔ گھی میں پیاز سرخ کر کے نمک اور سرخ مرچ ڈال کر مصالحہ تیا ر کر یں۔ اس میں ساگ ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ تھوڑا سا پانی بھی ڈال دیں تاکہ جل نہ جائے گل جانے پر تھوڑے سے گھی میں بھون لیں۔