جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حملے

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حملے تیز، 47 نئے کیسز کی تصدیق

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حملے تیز ہوتے جا رہے ہیں، اس دوران 47 نئے کیسز کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق حالیہ 47 مریضوں کے بعد اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 415 تک پہنچ چکی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سیزن میں کانگو کے 2، ملیریا کے 651 مریض ہسپتال ہو آئے ہیں، تاہم اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں آیا۔
یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حملے تیز ہوتے جا رہے ہیں، اس دوران 47 نئے کیسز کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو کے زنانہ سکول میں بھگدڑ مچنے سے 11 طالبات زخمی