ویب ڈیسک: دیربالا کے ڈوگ بازار میں آتشزدگی سے 10 دکانیں خاکستر ہو گئیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگ پھیلتی جا رہی ہے، جس رفتار سے آگ پھیل رہی ہے اس سے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
ادھر اگ بجھا نے کیلئے مساجد سے مقامی افراد کو بازار بلانے کے اعلانات کئے جا رہے ہیں، تاکہ ریسکیو کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا جا سکے اور اسے مزید تباہی پھیلانے سے روکا جا سکے۔
پولیس، لیویز کے جوان اور مقامی لوگ اگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
Load/Hide Comments