ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کاخاتمہ

سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کاخاتمہ کرینگے، مشیر صحت

ویب ڈیسک: صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان سامنے آنے پر ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پر مشیر صحت نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کاخاتمہ کرینگے.
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی مشیر صحت احتشام علی ایڈووکیٹ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور اپنے پہلے ہی اقدام میں انہوں نے ایک ہفتے میں ایمرجنسی بنیادوں پر ڈی ایچ اوز سے رپورٹ طلب کر لی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کے تحت کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کا خاتمہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مشیر صحت نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کاخاتمہ کرینگے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم کو متوازی عدالت کی اجازت نہیں دیں گے،وزیر داخلہ