ویب ڈیسک: حماس کے سینئر اہلکار اسامہ حمدان نے کہا کہ غزہ میں 11 ماہ سے جاری جنگ کے دوران جتنے نقصانات ہوئے ، اس کے باوجود اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اسامہ حمدان نے کہا ان 11 ماہ سے زائد عرصہ میں ہزاروں لوگ شہید ہوئے اور قربانیاں بھی دیں لیکن بدلے میں ہمیں تجربات کا ایک ایسا خزانہ ملا جس کی مثال نہیں ملتی، ان کا مزید کہنا تھا کہ مزاحمتی گروپ میں نئی نسل کے افراد بھرتی کرنے سے ہمیں نئی جہت ملی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل کا اہم ترین فوجی حمایتی امریکہ نیتن یاہو کو جنگ میں نرمی پر مجبور کرنے کے لئے کافی دباؤ نہیں ڈال رہا لیکن دوسری طرف اسے اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے جس سے خونریزی ختم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی فوجی مہم میں حماس کے مزاحمت کار 17,000 سے کم نہیں تھے۔
یاد رہے کہ حماس کے سینئر اہلکار اسامہ حمدان نے کہا کہ غزہ میں 11 ماہ سے جاری جنگ کے دوران جتنے نقصانات ہوئے ، اس کے باوجود اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments