ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی نقل سے بچا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نقل کی روک تھام کے لئے بھی مختلف اقدامات کئے گئے۔
اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔
امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون ٹاورز 4 گھنٹے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی اے کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امتحانی ہال کے اندر بھی موبائل سنگلز بندش کے لئے جیمرز لگایا جائے گا۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ امتحانی مراکز کے قریب عام لوگوں کے کھڑے ہونے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہوگی۔
انتظامی پلان ترتیب دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ہر امتحانی ہال کے لیے الگ الگ اسسٹنٹ کمشنر کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
یاد رہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی نقل سے بچا جا سکے۔ اس سے قبل اس ٹیسٹ کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب کی بار تمام خامیاں‌دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کا امن جرگہ کی جگہ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا