ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی بارے معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ سیز فائر کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات انتہائی مشکل اور طویل ہیں۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات نہ ہونے کا امکان موجود ہے، لیکن یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ نیتن یاہو کا مجھ سے ملنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بیان ایسے وقت سامنے آیا جب امریکی وزیر خارجہ مذاکرات کے لیے مصر کا دورہ کر رہے ہیں۔
انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی بارے معاہدہ طے پانے کا امکان موجود ہے لیکن یہ مذاکرات انتہائی مشکل اور طویل ہوتے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments