حدبندی تنازعہ پر فائرنگ

جمرود، حدبندی تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، تین زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خِیبر کی تحصیل باڑہ متنی اور قبیلہ اکاخیل کے متحارب گروپوں کے مابین حدبندی تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
دونوں گروپوں کے مابین ہونے والی جھڑپ کے دوران چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا ازادانہ استعمال کیا گیا۔ اس دوران معاملات سنبھالنے کیلئے پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم پولیس گاڑی کو بھی فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ قوم اکاخیل کے ذیلی شاخ سنزل خیل اور بندوبستی علاقہ متنی کے باشندوں کے مابین میروالی پولہ نامی علاقہ میں حدبندی کی تنازعہ پر شدید فائرنگ کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی سوالزر خان نے کہا کہ باڑہ قبیلہ اکاخیل کے ذیلی شاخ سنزل خیل اور متنی قبائل کے درمیان صبح سے جاری حدبندی تنازعہ میں فائرنگ سے اب تک 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔
جمرود،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق قبیلہ اکاخیل سے ہے۔
ایس ایچ او تھانہ میلوڈ مسلم خان آفریدی فریقین کے مابین 5 اکتوبر تک "امن تیگہ” فائر بندی کا معاہدہ کرنے میں کامیاب رہے۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے دونوں فریقین کے درمیان 5 اکتوبر تک ایک دوسرے کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی روایتی تیگہ رکھ دیا۔

مزید پڑھیں:  دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابر، نسیم اور شاہین ڈراپ