آقائے دو جہاں کو ایک کھرب

مشرق ٹی وی کی طرف سے آقائے دو جہاں کو ایک کھرب سے زائددرود پاک کا تحفہ

ویب ڈیسک: مشرق ٹی وی کی طرف سے آقائے دو جہاں کو ایک کھرب سے زیادہ درود پاک کا تحفہ پیش کیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔
اس دوران شرکاء کی جانب سے خاتم البنیین ﷺ پر درود و سلام کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں مشرق ٹی وی کی طرف سے آقائے دو جہاں پر ایک کھرب 95 ارب 50 کروڑ درود پاک کا تحفہ پیش کیا گیا ہے۔
یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک مشرق ٹی وی کے خصوصی پرگراموں کا سلسلہ جاری رہا، جن میں ناظرین نے مل کر آقائے دو جہاں، حضرت مھمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک کھرب، 95 ارب، 50 کروڑ درود پاک پڑھنے کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
پروگرام کے آخر مِیں ملک و قوم سمیت فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت اور ادارہ کے کارکنان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں‌تقریب کا سلسلہ جاری ہے، جس میں‌جہاں ایک طرف جلوس نکالے جا رہے ہیں تو دوسری طرف دعاوں اور درود پاک کا اہتمام کیا جاتا ہے.

مزید پڑھیں:  ہری پور میں پہاڑ سرک گیا، چار گھر ملبے میں دب گے