چارسدہ میں حادثات

چارسدہ میں حادثات، 9 سالہ بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک: چارسدہ میں حادثات کے دوران 9 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ پڑانگ کی حدود ایم ون موٹر وے پر گاڑی کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ماجوکی کا رہائشی بچہ موٹروے کراس کرنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوا۔ پوسٹمارٹم کے بعد بچے کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
دوسری جانب امن کالونی اتمانزئی بائی پاس پر روڈ ایکسیڈنٹ میں تین نوجوان موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گئے۔
حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا جس میں عمرزئی کے رہائشی نعیم جان، عاطف اور سجاد کو معمولی چوٹیں آئیں۔
ریسکیو ایمبولینس نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے تینوں زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ چارسدہ میں حادثات کے دوران 9 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  زرعی آمدن پریکم جولائی 2025سے ٹیکس لگانے کا فیصلہ