حزب اللہ ارکان کےپیجرز میں دھماکے

حزب اللہ ارکان کےپیجرز میں دھماکے، 8 شہید، 2ہزار سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سامنے آیا ہے۔ لبنان میں حزب اللہ ارکان کےپیجرز میں دھماکے ہوئے ہیں جس سے 8 افراد شہید جبکہ 2 ہزار 750 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ کے وائر لیس سسٹم پر سائبر حملے کے نتیجے میں ایران کے سفیر بھی زخمی ہوئے ہیں‌، جبکہ ان کے علاوہ حزب اللہ کے اراکین بھی بھاری تعداد میں‌زخمیوں میں‌شامل ہِیں۔
ذرائع نے تبایا کہ بیروت کے گردونواح میں حزب اللہ کے اہلکاروں کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے وائرلیس سیٹ اچانک دھماکے سے پھٹ گئے۔
پیجرز آپس میں رابطے کیلئے استعمال ہوتے ہیں، ان پر ہونے والے سائبر حملے میں حزب اللہ کے اراکین سمیت ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایران کے سفیر مجبتی امانی بھی شامل ہیں۔
بیروت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان میں سے کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سامنے آیا ہے، پیچر ڈیوائسز دھماکوں سے پھٹ گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پیجرز میں دھماکا ہونا موجودہ جنگی صورتحال کے دوران سکیورٹی کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پیجرز میں دھماکوں کا سلسلہ دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
یاد رہے کہ اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سامنے آیا ہے۔ لبنان میں حزب اللہ ارکان کےپیجرز میں دھماکے ہوئے ہیں جس سے 8 افراد شہید جبکہ 2 ہزار 750 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان