جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں

چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں چیک پوسٹیں ختم کرکے جرگہ سسٹم بحال کررہے ہیں ۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے میں جگہ جگہ چیک پوسٹوں سے عوام کو تکلیف ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ جن چیک پوسٹوں کی ضرورت نہیں ہے انہیں ختم کریں گے ۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام کو اختیار دے رہے ہیں کیونکہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ہمیں اختیار دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں بھرتیاں مقامی ڈومیسائل پر ہوں گے حقیقی جمہوریت بھی یہی ہے عوام اور حکومت میں رابطہ ہو۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی ترانے میں افغان قونصلر جنرل میوزک کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے۔
گورنر خیبرپختونخوا ویلہ منڈا قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہناتھا کہ انہیں بلاول اور زرداری اوپر سے جو کہتا ہے اس کے مطابق بیانات دیتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں نے بند بانٹ کرکے پیپلز پارٹی کو گورنر شپ دے دی جوکہ فیصل کریم کنڈی کو راس نہیں آرہی ۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختونخوا ہائوس اسلام آباد پر بند کیا ہوا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے پشتون قومی جرگہ کیلئے خیمے بھیج دئیے