دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل قرار

دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل قرار،حزب اللہ کا سزا دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: حزب اللہ نے پیجرز میں ہونے والے ھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل کو قراردیتے ہوئے سزا دینے کا اعلان کردیا۔
دھماکوں کے بعد حزب اللہ کا اہم بیان سامنے آگیا جس میں دھماکوں سے متعلق تمام حقائق، معلومات کی جانچ کے بعد اسرائیل کو مکمل ذمہ دار ٹھہرادیاگیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق منگل کی دوپہر لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ ارکان کے پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے، رابطوں کے لیے استعمال ہونے والی پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سے حزب اللہ کے کئی اراکین زخمی ہوئے۔
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پیجر دھماکوں میں ایک بچے سمیت 8 افراد شہید جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، 200 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
عرب میڈیا نے بتایا کہ پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پیجرز دھماکوں کے نتیجے میں لبنان میں ایران کے سفیر مجتبی امانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں سے متعلق تمام حقائق، معلومات کی جانچ کے بعد اسرائیل کو مکمل ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو نشانہ بنانے والی اس مجرمانہ جارحیت کا مکمل ذمہ دار دشمن اسرائیل ہے، فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے، غدار اور مجرم دشمن کو اس جارحانہ فعل کی سزا ضرور دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  کالعدم پی ٹی ایم سے متعلق پٹیشنز پر عدالتی فیصلے جاری