ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیل فورسز کی شدید بمباری کے نتیجے میں عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے ۔
فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیل کی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔
صیہونی فوج نے بریج میں تازہ ترین حملے کیے جس میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جس کے نتیجے میں 80افراد ملبے تلے دب گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو کارروائیوں کے دوران 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں پر بھی اسرائیل نے حملے کرکے امدادی کاموں میں مشکلات پیدا کیں۔
دوسری جانب غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے مطالبے پر مبنی قرارداد پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کل ووٹنگ ہوگی۔اس کے علاوہ شمالی اسرائیل میں فوجی اہداف پر لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ کے جوابی حملے جاری ہیں ۔
Load/Hide Comments