ویب ڈیسک: امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس حوالے سے ہمارے خدشات واضح اور مستقل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے لیکن پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا مہلک ہتھیاروں کے پھیلا کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کرکے بین الاقوامی عدم پھیلا کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنے خدشات کے بارے میں واضح اور مستقل ہیں، ہم اپنی پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھیں گے تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہماری قومی سلامتی متاثر نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق ہمارے خدشات واضح ہیں تاہم پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پیجر دھماکوں میں ملوث ہے نہ جانتا ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے، امریکا بھی پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں کی تحقیقات چاہتا ہے۔
Load/Hide Comments