ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا جس کا 35نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت 11بجے سول سیکرٹریٹ میں ہوگا۔
اجلاس کے لئے 35نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔
ایجنڈے میں سول سرونٹ ایکٹ میں ترامیم ، سیلاب سے متاثرہ روڈ کی بحالی شامل ہے ۔
:سرائے نورنگ اورترکی کے شہر بیگسیلارکو جڑواں شہر قرار دینے کی منظوری بھی کابینہ اجلاس سے لی جائے گی
سانحہ نوتھیہ بازارمتاثرین کوپیکج، چیئرپرسن انوائرنمنٹل پروٹیکشن ٹریبیونل کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
زکواة وعشر کونسل بنانے، سی ای اوکے پی آئل اینڈ گیس کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
اجلاس میں وی سیز کی کارکردگی جانچنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔
Load/Hide Comments