علی امین گنڈا پور وضاحتیں

قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی توہین پر مذمت کی بجائے وضاحتیں دینے لگے ۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران علی امین گنڈا پور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ افغان قونصل جنرل نے اپنا موقف دے دیا ہے، ایسی کوئی بات نہیں کہ وہ ہمارے قومی ترانے کی عزت نہیں کرتے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نے کہا کہ افغان قونصلیٹ نے وضاحت جاری کر دی ہے، افغان سفیر کا موقف ہے کہ ترانے میں میوزک تھا، اس لئے افغان سفارتکار کھڑے نہیں ہوئے۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں جلسے کی بھرپور تیاری کی ہے، کوئی سیاسی دبا ئونہیں، صوبے میں گورنر کا کوئی مینڈیٹ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی پرچی پر آیا ہے، ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں اور ایک یہاں بیٹھا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم :پی ٹی آئی اور جے یو آئی قائدین کی اہم بیٹھک