ویب ڈیسک: غزہ میں حماس کے جال میں پھنس کر 4اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کردی ۔
ہلاک ہونے والوں میں23سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21سالہ امیت بکری اور 21سالہ دوتن شمعون شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایک افسر اور 4سپاہی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے افسر اور دو سپاہیوں کی حالت نازک ہے۔
بیان کے مطابق حماس نے ایسا ظاہر کیا کہ وہ بھاری اسلحے کے ساتھ ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم جیسے ہی عمارت میں داخل ہوئی، حماس نے عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون فوجی بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments