ویب ڈیسک: شمالی نائیجیریا کی ریاست کدونا میں جشن میلاد النبی کی تقریب میں بچوں کو لے کر جانے والی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 25بچے جاں بحق ہو گئے ۔
یروڈ سیفٹی ایجنسی ایف آر ایس سی کے مقامی دفتر کے سربراہ کبیرو نادابو نے بتایا کہ حادثہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔
واقعہ میں بچوں اور منتظمین سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بس میں 63 بچے سوار تھے اور ڈرائیور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا۔
حادثے میں 15 موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 48 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا جن میں سے 10 جانبر نہ ہوسکے جس سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 25 ہو گئی۔
Load/Hide Comments