ویب ڈیسک: ہری پور میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
حادثہ جی ٹی روڈ شاہراہ ریشم پر درویش کے قریب پیش آیا جہاں آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔
نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی نعش کو فوری طورپر ٹراما سنٹر منتقل کردیا ۔
دوسری جانب شہریوں کے مطابق صبح سے چار بجے تک پابندی کے باوجود جی ٹی رو ڈ پر شہر کی حدود میں بڑی گاڑیوں کی آمدو رفت جاری ہے ۔
داخلے پر پابندی کے باوجود بڑی گاڑیوں کے داخلے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ۔
عوام نے شہری حدود میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پرپابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے ۔
Load/Hide Comments