کوچ میں سوار خاتون جاں بحق

ہنگو :پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مسافر کوچ میں سوار خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک: ہنگو میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مسافر کوچ میں سوار خاتون جاں بحق ہو گئیں۔
واقعہ ضلع ہنگو کے علاقہ ماموخڑ پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں تعینات پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مسافرکوچ میں سوار خاتون جاں بحق ہو گئیں ۔
ڈی پی او ہنگو محمد خالد نے اس حوالے سے بتایا کہ پولیس اہلکار مشکوک شخص پر فائرنگ کررہا تھا گولی غلطی سے خاتون کو لگی۔
انہوں نے کہا کہ مامو خڑ چیک پوسٹ پر نامعلوم مشکوک موٹر سائیکل سوار کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مسافر کوچ میں صدہ سے پشاور جانے والی خاتون لگ کر جاں بحق ہو گئی ہیں ۔
ڈی پی او کے مطابق واقعہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے پولیس اہلکار کی غفلت برتنے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس ریٹائرمنٹ، فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا