ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان میں بینک کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ ، فائرنگ سے منیجر جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں پیش آیا جہاں بینک اہلکاروں کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ۔
حملے کے نتیجے میں بینک منیجر اکبر زمان موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
مقتول کی نعش میر علی ہسپتال منتقل کردی گئی ۔
بینک منیجر اپنے سٹاف کے ہمراہ پرائیویٹ گاڑی میں میران شاہ سے بنوں آرہے تھے کہ حملہ کا نشانہ بن گئے ۔
Load/Hide Comments