ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل جبکہ چچا زاد زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی میں مکان کے تنازعے پر بھتیجے نے اپے چچاوں پر فائرنگ کر دی جس دوران اس کے 2 چچا جاں بحق جبکہ چچا زاد زخمی ہو گیا
تھانہ صوابی کی ایف آئی آر کے مطابق سلمان نامی نوجوان نے مکان کے تنازعے پر اپنے سگے چچاوں پر فائرنگ کردی۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے اس کے چچا شمشیر علی اور اختر علی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا چچا زاد ذوالکفل زخمی ہوگیا۔
لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو صوابی منتقل کیا گیا، جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
یاد رہے کہ ضلع صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل جبکہ چچا زاد زخمی ہو گیا۔
Load/Hide Comments