ویب ڈیسک: پینٹا گون کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ میری معلومات کے مطابق اس سارے معاملے میں امریکا کا کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیجر دھماکوں کے اگلے ہی روز حزب اللہ کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جہاں حزب اللہ کے شہید ارکان کے جنازے میں شریک افراد کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کے واکی ٹاکیز میں دھماکے ہوگئے، اس دوران 14 افراد شہید اور100سے زائد زخمی ہو گئے۔
منگل کو بیروت میں پیجرز پھٹنے سے ہونے والے دھماکوں میں9افراد جاں بحق اور ایرانی سفیر سمیت 2750 زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ پینٹا گون کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔
Load/Hide Comments