مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن

مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ، سپریم کورٹ آرڈر سے متعلق الیکشن کمیشن اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ا لیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی وضاحت پرقانونی ماہرین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کی مانگی گئی وضاحت پر سپریم کورٹ آرڈر سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن لاءاور لیگل ٹیم شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق شارٹ آرڈر پر غور کیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کی مانگی گئی وضاحت کے جواب میں سپریم کورٹ کے 14 ستمبر کا آرڈر پر زیر غور آیا۔
اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق پارلیمنٹ میں کی گئی قانون سازی پر بھی غور ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں قانونی نکات اور مضمرات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ کمیشن نے لیگل ایکسپرٹ سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔ مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ، سپریم کورٹ آرڈر سے متعلق الیکشن کمیشن اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا