ویب ڈیسک: پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ درجنوں افراد متاثر، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی مچھر قابو سے باہر ہوگیا باڑہ شیخان، مسترزئی اور دوسرے ملحقہ علاقے ایک مرتبہ پھر ڈینگی مچھر کے نشانے پر آگئے ہیں۔
پشاور کے مضافاتی علاقہ باڑہ شیخان میں ڈینگی نے وبائی صورتحال اختیار کرلی۔ اہل علاقہ کے مطابق علاقہ کے ہر گھر میں دو سے تین افراد ڈینگی سے متاثر ہیں۔
ایک درجن سے زائد افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں تین متاثرہ افراد کو ڈینگی کے شبے میں منتقل کیا گیا ۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں نو افراد زیر علاج ہیں۔
ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اب تک درجنوں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ پشاور کے مضافات میں ڈینگی کے روک تھام کے حوالے سے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔
گاﺅں شیخان میں بی ایچ یو اور علاج معالجہ کے سہولیات نہ ہونے کے باعث علاقہ کے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔
یاد رہے کہ ڈینگی کے وار تیز ہونے سے درجنوں افراد متاثر ہونے لگے ہیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ہسپتالوں میں ڈینگی کے ساتھ ساتھ دیگر وبائی امراض کی روک تھام کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، اب امراض میں کانگو وائرس اور منکی پاکس وغیرہ شامل ہیں.
Load/Hide Comments