ویب ڈیسک: روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی، اس دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس کر دیئے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ترجمان روف حسن کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام سے متعلق درخواست پر سماعت کی، اس دوران عدالت کی جانب سے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ترجمان تحریک انصاف کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔
اس دوران روف حسن کے وکیل شاہنواز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی، اس دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس کر دیئے گئے۔
Load/Hide Comments