ہوائی فائرنگ ایک اور بچے

ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش

ویب ڈیسک: ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، گلی میں کھیلتا بچہ ہوائی گولی سے لگ کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس نے بھی چپ کا روزہ رکھ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ شیرو جنگی میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے اہالیان علاقہ نے کہا کہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ ہوائی فائرنگ کا شکار ہوگیا۔
بچے کی موت کے بعد اہالیان علاقہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گلہ مند رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں کردار ادا کریں۔
اہالیان علاقہ نے الزام لگایا کہ علاقہ میں منشیات اور دیگر جرائم عروج پر ہیں جن کی روک تھام مِیں پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، گلی میں کھیلتا بچہ ہوائی گولی سے لگ کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس نے بھی چپ کا روزہ رکھ لیا۔

مزید پڑھیں:  صدارت کے بعد بھی ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطوں کاانکشاف