ویب ڈیسک: پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد کر لیا گیا۔ نوشہرہ پولیس نے چار ملزمان گرفتار کر لیئے، ملزمان کا تعلق پنجاب کے علاقہ جھنگ سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرہ سے پنجاب سے چوری ہونے والا بجلی کمبے و دیگر سامان مصری بانڈا پولیس نے برامد کر لیا۔
اس دوران کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چوری میں ملوث چار ملزمان بھی گرفتار کر لئے ہیں جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
چور پنجاب سے چوری ہونے والا بجلی کا کمبے سے بھرا ٹرک اور ایک عدد کرین چوری کر کے لے جارہا تھا۔ اس دوران تھانہ مصری بانڈا پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان گرفتار کر لیئے۔
پولیس کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق پنجاب کے علاقہ جھنگ سے ہے۔
پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد کر لیا گیا، نوشہرہ پولیس نے چار ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ملزمان کا تعلق پنجاب کے علاقہ جھنگ سے ہے۔
Load/Hide Comments