ویب ڈیسک: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے۔ آئین پاکستان کے تحفظ کے لیے عوام کو منظم اور متحرک کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنا کے دوران جو معاہدے طے پائے ان پر حکومت کو عمل درآمد کرنا چاہئے، فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا۔
لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام سے بجلی، گیس اور پٹرول کی حقیقی قیمتیں وصول کرنے سے ہی معیشت کا پہیہ چلے گا، اضافی ٹیکسز صرف معاملات بگاڑ سکتے ہیں، اس سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 21 ستمبر کو پارٹی کے سیاسی امور کا جائزہ اجلاس ہو گا، 6 اکتوبر کو ملی یکجہتی کونسل کی کوئٹہ میں غزہ فلسطین کانفرنس ہو گی جبکہ 7 اکتوبر کو پورے ملک میں غزہ فلسطین سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا۔
یاد رہے کہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے۔ آئین پاکستان کے تحفظ کے لیے عوام کو منظم اور متحرک کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام سے بجلی، گیس اور پٹرول کی حقیقی قیمتیں وصول کرنے سے ہی معیشت کا پہیہ چلے گا، اضافی ٹیکسز صرف معاملات بگاڑ سکتے ہیں، اس سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔
Load/Hide Comments