ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی جس میں صیہونیوں سے فلسطین سے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 12 ماہ کے اندر مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنی غیر قانونی موجودگی ختم کرے۔
اس قرارداد کے حق میں 124 اور مخالفت میں 14 ووٹ آئے جبکہ 43 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فسلطین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی مخالفت کرنے والے ممالک میں امریکا اور اسرائیل بھی شامل تھے۔
جنرل اسمبلی نے یہ قرار داد ایک ایسے وقت میں منظور کی جب 26 ستمبر کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد عالمی عدالت انصاف کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور بستیاں غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کے بعد پیش کی گئی۔
یاد رہے اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی جس میں صیہونیوں سے فلسطین سے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments