ویب ڈیسک: ضلع دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہوںگے، ویلج و نیبرہڈ کونسلوں میں موجود خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شیڈول گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا۔
دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ افسران کی تقرری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ باتیں اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اپر دیر بختیار الملک نے بتائیں۔
شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 21 ستمبر سے 24 ستمبر کو ہوگی۔ کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 26 ستمبر سے 28 ستمبر تک داخل کی جاسکیں گے۔
شیڈول کے مطابق ان اپیلوں پر فیصلہ 30 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک کیا جائیگا۔
امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی 3 اکتوبر 2024 تک واپس لے سکیں گے، 4 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر کے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کیئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments