ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا نہیں بلکہ افغان صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں ۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے شروع میں مثبت بات کی لیکن انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا ۔
فیصل کنڈی کا کہنا تھاکہ آئینی عہدے پربیٹھا ہوں، آئین کیخلاف کام نہیں ہونے دوں گا لیکن اگر صوبے کے امن اور ترقی کے لیے کوئی کام کرے گا تو ساتھ دوں گا۔
گورنر نے مزید کہا کہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں، وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں وہ دوسرے ملک سے بات کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگ ملک دشمنی کا ایجنڈے لے کر پھرتے ہیں، اس قسم کے لوگوں کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments